اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

لاڑکانہ میں ایڈز کیسے پھیلا؟ حیرت انگیز انکشافات،ہلاک شدگان کی تعداد13ہوگئی،سینکڑوں مریض سامنے آگئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) لاڑکانہ میں ایچ آئی وی میں مبتلا ایک اور مریض چانڈکا اسپتال میں دم توڑگیا، رواں سال ایچ آئی وی میں مبتلا جان بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی، ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں ذمہ دار قرار دینے والے غیرقانونی بلڈ بینکس اور لیباریٹریز کے خلاف مؤثر کاروائی نہ ہوسکی، ضلعی انتظامیہ نے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤں کرتے ہوئے چالیس کلینکس سیل کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال میں ایچ آئی وی میں مبتلا 30 سالہ مریض زاہد خاصخیلی دم توڑگیا ہے، جان بحق مریض کو گذشتہ روز شعبہ میڈیکل یونٹ ٹو میں تشویشناک حالت میں داخل کروایا گیا تھا۔ واقعے کے بعد مریض کی لاش شہدادکوٹ کی تحصیل وارہ منتقل کی گئی اس واقعے کے بعد رواں سال ایچ آئی وی میں مبتلا جان بحق مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر اس وقت تک ایچ آئی وی میں مبتلا 114 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی مجموعی تعداد 1400 تک جا پہنچی ہے۔ ادہر محکمہ صحت کی جانب سے ایچ آئی وی کے تیزی سے پھیلاؤ میں غیرقانونی لیبارٹریز، بلڈ بینکس اور اتائی ڈاکٹروں کی کلینکس کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا جس کے بعد صرف تین غیرقانونی بلڈ بینکس اور لیبارٹریز کو سیل کردیا گیا تھا جبکہ مزید کاروائی اچانک روک دی گئی جس کے بعد مؤثر کاروائی نہ ہوسکی۔ ادہر ضلعی انتظامیہ نے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤں کرتے ہوئے ضلع بھر میں 40 کلینکس سیل کردیئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…