اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 258کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 258کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں مسلم لیگ نواز کا کوئی بھی امیدوار شامل نہیں ہے ۔یہ نشست ن لیگ کے حکیم بلوچ کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھی ۔ حلقے میں انتخابات 22نومبر کو ہونے جا رہے ہیں جہاں مسلم لیگ نواز کے علاوہ دیگر جماعتوں کے 17امیدوار مد مقابل ہونگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا تاج محمد حنفی سمیت 10آزاد امیدوار بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم ، پاکستان تحریک انصاف کے مابین کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔یاد رہے کراچی میں مسلم لیگ نواز کے واحد ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے رکنیت سے استعفیٰ دیکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی ۔
بڑی سیاسی جماعتوں میں کانٹے کی ٹکر، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فہرست جاری کرد ی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
-
(ن) لیگی وزرا اور ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
(ن )لیگی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت
-
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا



















































