پیپلز پارٹی کے رہنمافیصل رضا عابدی گرفتار ۔۔۔ آدھ گھنٹہ تلاشی کے بعد ان کے گھر سے کیا نکلا ؟

5  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر کی آدھے گھنٹے تک تلاشی لی جس کے بعد فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا گیا۔فیصل رضا عابدی کے گھر سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔حراست میں لیے جانے کے بعد فیصل رضا عابدی کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ان کی گرفتاری کو ظاہر نہیں کیا۔واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی نے پیپلز پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے 2014 میں سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ایک وقت میں فیصل رضا عابدی کو سابق صدر آصف علی زرداری کا معتمد خاص سمجھا جاتا تھا تاہم بار بار مارشل لاء کی حمایت میں بیان دینے پر انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ عدلیہ کے خلاف بھی بیان دیتے رہے اور سینیٹ کے اجلاس کے دوران انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ان کے عدلیہ مخالف بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا جبکہ عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر فیصل رضا عابدی کو 2012 میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی سے فارغ کردیا گیا تھا۔
۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…