اسلام آباد(نیوزڈیسک)دھرنے کی منسوخی کے بعد ایک اور بڑا اقدام، تحریک انصاف نے بہت بڑا سرپرائز دیدیا،اسلام آباد میں دھرنے کی منسوخی اور کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد تحریک انصاف نے ایک اور بڑا سرپرائز دیتے ہوئے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ بھی ختم کر دیا۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیرصدارت شروع ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے بھی بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے شرکت کی، توقع کی جارہی ہے کہ تحریک انصاف سینٹ کے اجلاس کے بائیکاٹ کے خاتمے کے بعداب قومی اسمبلی
کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گی۔ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ اور کراچی ریل حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سینیٹ میں کوئٹہ پولیس ٹریننگ حملہ کے شہداء4 کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سابق سینیٹر سید قمر زمان کی وفات پر سینیٹر تاج حیدر نے تعزیتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قرارداد میں سید قمر زمان کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ سید قمر زمان کی سیاسی خدمات کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا۔ایک اور قرارداد میں گڈانی حادثے کے جاں بحق افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں نوید قمر کے والد کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔