اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے کے لیے
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عدالت عظمیٰ میں درخواستیں دائر کیں جو عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کی بنیاد پر دائر کی گئی ہیں۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت 7 نومبر سے کرے گا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے درخواستوں کو پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق کیس کیساتھ مقرر نہیں کیا ہے۔