بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

معیار،رفتار اورشفافیت کیساتھ منصوبوں کی تکمیل کا کریڈٹ شہبازشریف کو جاتا ہے,لارڈنذیر احمد

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے جمعہ کے روزیہاں برٹش ہاؤس آف لارڈز کے ممبر لارڈ نذیر احمدنے ملاقات کی۔لارڈنذیراحمد نے اس موقع پرصوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی پروگرام پر عملدر آمد کرنے اورغیر معمولی رفتارسے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی شاندارکارکردگی کو سراہا اور کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔معیار،رفتار اورشفافیت کیساتھ عوامی منصوبوں کی تکمیل کا کریڈٹ شہبازشریف کی متحرک قیادت کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے نئی مثال قائم کی ہے

اورشہبازشریف کی رفتار اورمعیارکیساتھ منصوبوں کی شفاف تکمیل کااعتراف عالمی سطح پر بھی کیاجارہاہے جو کہ پاکستان خصوصاً پنجاب کا اعزاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب کے قیام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل ہورہے ہیں۔اوورسیز پاکستانیزکمیشن پنجاب کا قیام وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ایک انقلابی اقدام ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں خدمت،دیانت ،امانت اورشفافیت کا سفرتیزی سے جاری ہے ۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا محور صرف اورصرف عوامی خدمت ہے ۔گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران مسائل کے حل کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بدل چکا ہے اورترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ اوورسیزپاکستانیز کمیشن بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیشن کے قیام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوئے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…