جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ،نیا ریکارڈ بن گیا،عمران خان کی مبارکباد

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی کی اسلام آباد جلسے کیلئے انتظامی کمیٹی نے ایم پی اے شعیب صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی ۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قومی سیاسی تاریخ میں کم ترین وقت میں تاریخی جلسے کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے 10گھنٹے کے نوٹس

پر پریڈ گراؤنڈ میں سب سے بڑی تعداد کا جلسہ ترتیب دیا اور مثالی انتظامات کو یقینی بنایا ۔سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے بھی پارٹی کمیٹی کو مبارکباد اور شاباش دیتے ہوئے اُن کی کارکردگی کو سراہا اور اسے بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر لاہور سے گئی ہوئی اس ٹیم کی قیادت ایم پی اے شعیب صدیقی کر رہے تھے جنہوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں ، لانگ مارچ اور لاک ڈاؤن کیلئے پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ مواقع پر انتظامات کیے لیکن پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد وقت کے لحاظ سے بہت بڑا چیلنج تھا جسے ٹیم کے تعاون احسن انداز میں پورا کیا گیا ملاقات کرنے والوں میں سہیل ظفر چیمہ ، لکی خان ،رانا ثاقب ،رانا ندیم اورمحمد ندیم شامل تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…