راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پی پی پی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مائنس ون کی بات کر کے دانا ڈالاہےانہوں نے انکشاف کیاکہ عمران خان کی خواہش کے باوجود پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کی ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کی عوامی جلسے سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری مائنس ون کی بات کر کے ایسے ہی دانا ڈالاہے،غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ،
عمران خان کی خواہش کے باوجود پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کی اور صرف نیک قیادت کے باعث عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ بلاول بھٹو اپنے نانا اور اپنے والدہ کے نقش قدم پر چلیں ۔شیخ رشید نے کہاکہ بلاول بھٹو کی یہ بات درست ہے کہ تمام اپوزیشن کو پاناما لیکس پر اکھٹا ہونا ہوگا لیکن عمران خان کے خلاف بات نامناسب ہے اورمیرے لئے یہ بات ناقابل برداشت ہے ۔شیخ رشید نے کہاکہ بلاول بھٹونے بتایاہے کہ دسمبرسےپہلے پاناما کیس کا فیصلہ آسکتا ہےاوربلاول بھٹو نے27 دسمبرکی تاریخ دی ہے اس سے پہلے سپریم کورٹ کا فیصلہ آجائیگا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم رہا ہوچکے ہیں جبکہ ایان علی بھی باہرچلی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کون ڈاکٹرعاصم کی رہائی کے پیچھے ہے ۔