کراچی (این این آئی) دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ملوث سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا ریلیز آرڈر جاری نہیں ہوسکا ہے ۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کاجمع کروایا گیا پاکستانی پاسپورٹ واپس کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر عاصم کو غیرملکی پاسپورٹ اورحلف نامہ بھی جمع کروانے کی صورت میں ہی ریلیز آرڈر جاری کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کینیڈا کی شہریت بھی رکھتے ہیں۔