کراچی(این این آئی)کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل وانگ یو نے پاکستانی درآمد کنندگان کو ویزے کے حصول میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم اے) کی سفارشات کو اہمیت دیتے ہوئے کیمیکلز اینڈ ڈائز کے ممبرزدرآمد کنندگان کو ترجیحی بنیاد پر ویزہ جاری کیاجائے گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین ناصر فتح ککڈا کی سربراہی میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کرنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر باہمی تجارتی امور پر تبادلی خیال کرتے ہوئے کیا۔ ودفد میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین سہیل اشرف،چوہدری نصیر،عارف بالاگام والا،عارف لاکھانی،شاہد بشیر،آد م ماکڈااور محمد اسحاق شامل تھے۔چین کے قونصل جنرل نے سی پیک منصوبے کوپاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ منصبوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے اور روزگار کے بھی وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ اس منصوبے سے پاکستان میں سیاحت کوبھی فروغ حاصل ہوگا جبکہ ازبکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک تک رسائی میں بھی مدد ملے گی۔پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم اے) ناصر فتح ککڈا نے چین کے قونصل جنرل سے ملاقات میں کمرشل امپورٹرز کو ویزے سے متعلق درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے پہلی بار چین کا دورہ کرنے والے درآمد کنندگان کو چین پہنچنے پرمسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے جس کا تدارک کرنا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کیمیکلز اینڈ ڈائز کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے طلب کا70فیصد چین سے درآمد کیاجاتا ہے لہٰذا پی سی ڈی ایم اے کی سفارشات پر کمرشل امپورٹرز کو ہرممکن سہولتوں کے ساتھ کم سے کم وقت میں ترجیحی بنیادوں پرویزے کا اجراء یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے بھی بلندہے لہٰذا باہمی تجارت اور جوائنٹ وینچر دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔انہوں نے ایسوسی ایشن کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہاکہ پی سی ڈی ایم اے پاکستان بھر کے کمرشل امپورٹرز کی نمائندگی کرتی ہے نیز چین کی ایشین ڈائز انڈسٹریز فیڈریشن میں پی سی ڈی ایم اے کے نمائندوں کی موجودگی یقینی طور پر پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔انہوں نے چین کے قونصل جنرل کو ایسوسی ایشن کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ ممبران کو درپیش مسائل کر تفصیلی تبادلہ خیال کیاجاسکے۔
چین ان لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویز ہ جاری کرے گا ، زبردست اعلان ہو گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں