جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’راتوں رات کونسی تبدیلی آئی کہ آپ نے دھرنا کینسل کردیا‘‘ ریحام خان عمران خان اور پرویز خٹک پر برس پڑیں

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان اور تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک جس طرح فیڈریشن کے خلاف بات کر رہا تھا اس پر ہمارے ہاں بہت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ہم پختونخوں کی اقدار غیرت پر مشتمل ہیں ۔ یہاں یہ ہو رہا ہے کہ جب آپ کو عوام کی ضرورت ہوتی ہے ، نمبرز کی ضرورت ہوتی ہے، تب آپ کو پختون عوام یاد آجاتی ہے۔ یہاں تو کوئی تک ہی نہیں بنتا کہ پختون کارڈ استعمال کیا جائے ۔ یہ بہت بڑی زیادتی ہے کہ جس وقت آپ کو ضروت ہو تو آپ کو پختون یاد آجائیں اور جب ضرورت نہ ہو تو آپ انہیں بھلا بیٹھیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ مجھے بتائیں کہ راتوں رات ایسا کیا ہوا ، کونسا الہام ہوا، کونسی ایسی تبدیلی آئی کہ آپ نے دھرنا موخر کرنے کا سوچ لیا؟ ریحام خان نے کہا کہ جس طرح سے تحریک انصاف حکومت پختونخواہ کا حشر کر رہی ہے ، تحریک انصاف کو اپنی بربادی کیلئے اور کسی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…