تفتان(این این آئی)تفتان بارڈر پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے 2پاکستانی باشندوں کی لاشیں لیویز کے حوالے کردی۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو تفتان بارڈر پرایرانی سیکورٹی فورسز نے ایران میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 2افراد عرفان ولد ظفر اقبال سکنہ حافظ آباداور عارف ولد قسیم شاہ سکنہ مرادن کی نعشیں لیویز کے حوالے کردیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔