اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اسدکھرل نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے 2013کے انتخابات میں این اے 120میں جواپنے اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرائی اس پرریٹرننگ افسرکی مہرموجود ہے یعنی کہ وہ اب تصدیق شدہ ہیں کہ نوازشریف نے خود اپنے دستخطوں سے یہ کاغذات جمع کرائیں ہیں
جس میں انہو ں نے تسلیم کیاہے کہ مریم نوازشریف ان پرانحصارکرتی ہیں اوروہ ہی مریم نوازشریف کے اخراجات برداشت کررہے ہیں ۔اسدکھرل نے بتایاکہ نیب کی سیکشن 5اور9کے تحت اگرمریم نوازشریف جواب جمع نہیں کراتی ہیں تونوازشریف نیب آرڈیننس کے تحت 21سال کےلئے نااہل ہوسکتے ہیں جبکہ ان کوجیل بھی ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ میں نہیں کہہ رہابلکہ کاغذات بتارہے ہیں جوکہ وزیراعظم نوازشریف کے اپنے ہیں ۔
Nawaz Sharif can be disqualified for 21 years… by pakawaam2
نواز شریف نے ایسی کیا غلطیاں کردی ہیں جس کی بنا پر سپریم کورٹ انہیں 21 سال کیلئے نا اہل اور جیل بھی بھیج سکتی ہے ؟؟ سینئر تجزیہ کار کے سنسنی خیز انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں