اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہائی کمیشن کے انٹیلی جنس اداروں کے لئے کام کرنے والے اہل کاروں کا اتوار کو بھارت واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سفارتی اہل کار اتوار کے روز بھارت واپس روانہ ہوں گے، اور ان اہل کاروں کی واپسی براستہ سڑک واہگہ سے متوقع ہے۔ واپس روانہ ہونے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کاروں میں آٹھ سفارتی اہلکار شامل ہیں۔بھارت واپس جانے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کاروں میں کمرشل قونصلر راجیش کمار اگنی ہوتری، بلبئیر سنگھ، انوراگ سنگھ، امردیپ سنگھ بھٹی،جیا بالن سینتھل، مادھون ننداکمار، وجے کمار اور دھرمیندرا شامل ہیں۔واضح رہے کہ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے کمرشل قونصلرراجیش کمار اگنی ہوتری ‘را’ کے پاکستان میں اسٹیشن چیف تھے،جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری پریس اینڈ کلچر بلبیئر سنگھ کا تعلق بھارتی انٹیلی جنس بیورو سے ہے۔ جیا بالن سینتھل، اور سرجیت سنھگ کا تعلق بھی بھارتی انٹیلی جنس پیورو سے ہے، اور انوراگ سنگھ، امردیپ سنگھ بھٹی، مادھون نندا کمار، وجے کمار اور دھرمیندرا کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے ہے۔
سفارتکاروں کے روپ میں جاسوس،پاکستان بدری کی تاریخ جاری ،انتظامات مکمل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































