نیپال سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں چائے والاارشد خان نے ایسی شہرت پائی کہ اس کونیاٹھکانہ ماڈلنگ کمپنی میں مل گیالیکن اب ارشد خان چائے والاکے بعد ایک سبزی فروش لڑکی کی تصویرنے دھوم مچارکھی ہے جس نے ارشدخان چائے والاکے بھی ریکارڈتوڈالے
چائے والا ارشد خان کو نہ صرف پاکستانی میڈیا بلکہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی شہرت حاصل ہوئی لیکن اب اس چائے والا کے بعد سوشل میڈیا پر نیپال کی ایک ”ترکاری والی“ مشہور ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیپال کی رہنے والے یہ سبزی فروش نوجوان لڑکی نہایت خوبرو ہے جس کی تصاویر روپ چندرامہارجن نے
لیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا۔ ان تصاویر میں اس سبزی فروش لڑکی کو سبزی کی ٹوکری اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔ سبزی فروش دوشیزہ کی تصاویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ لڑکی کا نام کُسم شریستا ہے۔ اور وہ نیپال ہی کے ایک گاؤں میں گیارہویں جماعت کی طالبہ ہے اوریہ سبزیاں فروش کر کے اپنے والدین کی مالی امدادکررہی ہے اورگھرکے معاملات چلارہی ہے ۔ مہارجن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کُسم کی اجازت سے اس کی تصاویر لیں۔ تاہم اب تمام تر سوشل میڈیا پر کُسم اور اس کے دلکش حُسن کے چرچے ہیںاورارشد خان کے بھی ریکارڈٹوٹ گئے ہیں ۔