ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

کراچی ،ٹرینوں میں تصادم ،ذمہ داری کس پرڈالی گئی ؟جان کرآپ دنگ رہ جائیں ،تحریک انصاف نے اپناکارڈکھیل دیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقےلانڈھی میں ٹرینوں کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں 22افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اس حادثے کی وجہ سامنے ا ٓ گئی ہے ۔ڈی سی او ریلوے ناصر عزیزمیمن کے مطابق جمعہ گوٹھ ٹرین حادثہ زکریا ایکسپریس کےڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔لانڈھی سٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی موجودگی کے باعث فرید ایکسپریس کو جمعہ گوٹھ پرروکا گیا تھااور زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور کوریڈ سگنلزبھی دیے گئےلیکن اُس نے دونوں نظر اندازکردیے۔ڈرائیورکی نااہلی کی وجہ سے خوفناک حادثہ ہواجبکہ اس حادثے کی تحقیقات کے بارے میں سرکاری طورپرابھی اعلان نہیں ہواہے واضح رہےکہ خواجہ سعدرفیق ریلوے کے وفاقی وزیرہیں ۔ڈی سی او کراچی ریلوے ناصر عزیز نے بتایا کہ فرید ایکسپریس سگنل پر کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی زکریا ایکسپریس نے اسے ٹکر ماری، ریلوے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں اور حادثے کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی سی او کراچی ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کراچی سے اندرون ملک جانے اور اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے اور متاثرہ بوگیوں کو پٹری سے ہٹانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی 3 بوگیاں اور انجن بری برح متاثر ہوئی ہیں جب کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔جبکہ صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ورثا سے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعطم نواز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی ہر طرح سے تحقیقات کی جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی ٹرین حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں دل رنج و الم میں ڈوب گیا ہے، ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 10 لاکھ روپے فی کس جب کہ زخمیوں کے لئے ساڑھے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…