لاہور(آئی این پی) طیاروں کی کمی اور حد نگاہ کم ہونے سے لاہور ایئرپورٹ پر40سے زائد پروازیں براہ راست متاثر قطر سے تحفے میں ملنے والا جدید لائیٹنگ سسٹم بھی کسی کام نہ آسکنے کا انکشاف ۔تفصیلات کے مطابق حد نگاہ کم ہوئی تو فلائیٹ آپریشن معطل کرنا پڑا گیاجمعرات کی صبح3 بجے سے صبح آٹھ بجے تک رن وے اور اس کیاطراف حد نگاہ سو میٹر سے بھی کم رہی رن وے پر درجنوں طیارے جبکہ لانج میں ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے، پارکنگ میں گاڑیاں کھڑے کرنے کی جگہ بھی ختم ہو گئی ایئرپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیاشدید دھند کے باعث حد نگاہ سو میٹر سے بھی کم ہوئی تو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ رات تین بجے سے صبح آٹھ بجے تک کے لیے تمام پروازوں کے لیے بند کر دیاجبکہ طیاروں کی کمی اور حد نگاہ کم ہونے سے لاہور ایئرپورٹ پر40سے زائد پروازیں براہ راست متاثرہوئیں جس کے باعث نظام زندگی بری طرح معطل ہو کر رہ گیا ۔