اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی اور تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے درمیان جھگڑا،بات حد سے آگے نکل گئی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی اور تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے درمیان نجی ٹی وی کے پروگرام میں جھگڑا، بلیک لیبل شہد کے ذکر پر شہریار آفریدی جذباتی ہوگئے اور آصف کرمانی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ، پروگرام کے میزبان کو وقفہ لیکر بیچ بچاؤ کرانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی اور تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔

لفاظی جنگ کے دوران وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی نے کہا کہ ورکرز سڑکوں پر ذلیل ہو رہے ہیں جبکہ عمران خان بنی گالہ میں بیٹھ کر بلیک لیبل شہد پی رہے ہیں ۔ آصف کرمانی کے اس جملے پر شہریار آفریدی آپے سے باہر ہوگئے اور سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آپ بدتمیز انسان ہیں اور گھٹیا زبان کا استعمال کر رہے ہیں ، میں نے وزیراعظم کو کبھی چور نہیں کہاتو میری قیادت کے خلاف اس طرح کے الفاظ برداشت نہیں کریں گے ۔ اس دوران شہریار آفریدی نے کھڑے ہو کر آصف کرمانی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تاہم پروگرام کے میزبان طلعت حسین اور پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…