ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ڈی آئی خان میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہاکہ تحریک انصا ف کوآج یوم تشکرکے بجائے یوم ندامت اوریوم سیاہ مناناچاہیے۔
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اپنی زبان سے قوم کو تقسیم کرنے کا باعث بنے اس لئے ان کے خلاف غداری کامقدمہ ہوناچاہیے۔انہوں نے پاناما لیکس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تشویش ہے کہ ناقابل سماعت پٹیشن کیوں راتوں رات قابل سماعت ہوگئی ؟۔ پٹیشن پر سوالات اٹھیں گے کیونکہ مقدمے کا ایک فریق کھلے عا م اسے اپنے دباؤ کانتیجہ قرار دے رہاہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کاکیاایجنڈاہے وہ عمران خان سے بہترکون جانتاہے ؟
ناقابل سماعت پٹیشن کیوں راتوں رات قابل سماعت ہوگئی ؟ وزیراعلی کے خلاف غداری کامقدمہ چلایاجائے ، بڑے اتحادی کامطالبہ سامنے آگیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں