اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پانچ ہزار کرسیوں پر دس لاکھ کا جلسہ ہے ٗ عمران خان صاحب بندے پورے کرو تلاشی ہوئی کیا منہ دکھاؤ گے ؟۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پانچ ہزار کرسیو پر دس لاکھ کا جلسہ ہے عمران خان صاحب میاں بندے پورے کرو تلاشی ہوئی تو کیا منہ دکھاؤگے ؟باقی نو لاکھ نوے ہزار افراد کدھرہیں ؟۔پاکستان مسلم لیگ (ن)رہنما طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے سوالات کئے ہیں کہ پانچ ہزار کرسیوں
پر دس لاکھ افراد کیسے بیٹھیے ؟۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنماء طلال چودھری نے عمران خان سے چند اہم سوالات پوچھ لئے طلال چودھری کی جانب سے عمران خان سے پہلا سوال پوچھا گیا کہ پانچ ہزار کرسیوں پر 10 لاکھ افراد کیسے بیٹھے؟طلال چودھری نے دوسرا سوال کیا کہ سو سو روپے لے کر جو کروڑوں روپے اکٹھے کئے ہیں، ان کا حساب دیں؟طلال چودھری کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے تیسرا سوال پوچھا کہ ان کی جانب سے یوم شرمندگی کو یوم تشکر کیوں کہا گیا؟