پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہم پر حملہ پنجابیوں نے نہیں بلکہ کس نے کیا؟۔۔۔پرویز خٹک نے اعلان کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم پر شہباز شریف نے حملہ کیا کبھی نہیں کہا پنجابیوں نے حملہ کیا ٗ بچن اور جوانی پنجابیوں کے ساتھ گزری ہے ٗ پنجابیوں کے ساتھ بھائیوں جیسا رشتہ ہے ہمیشہ قائم رہے گا ٗ عمران خان نے یو ٹرن نہیں لیا ٗ جلسے میں لاکھوں لوگ آئے ہیں یہ عمران خان کی فتح ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے قافلے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حملہ کیا ہے اور میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ پنجابیوں نے حملہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ میرا بچن اور جوانی پنجابیوں کے ساتھ گزری ہے بہت سے پنجابی میرے اچھے دوست ہیں تحریک انصاف میں پنجابی شامل ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا انہوں نے کہاکہ ہمارے قافلے پر حملہ غنڈہ گردی اور ظلم ہے ہم پر ایسے حملہ ہوا جیسے کشمیر میں ہندو فوج حملہ کررہی ہو ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان نے یو ٹرن نہیں لیا ہمارے جلسے میں لاکھوں افراد آئے ہیں یہ عمران خان کی فتح ہے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جس دن حملہ ہوا اس روز میں نے شہباز شریف سے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ دن دکھائے ۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…