منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

تمام مسئلوں کا حل ہمارے پاس، پیپلزپارٹی نے حکومت کو بڑی پیشکش کردی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حکومت بحران سے نکلنے کیلئے پیپلز پارٹی کے چار مطالبے تسلیم کر لے،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں،عمران خان نے بھاگنے کیلئے پش اپس لگائے ٗکارکن لاٹھیاں کھانے رہے عمران خان کمرے سے بھی باہر نہیں نکلے ٗحکومت بحران سے نکلنے کیلئے پیپلز پارٹی کے چار مطالبے تسلیم کر لے ۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم کو مضبوط کیا ٗپی ٹی آئی کی ناکامی پاکستان کے سیاسی ورکرکی ناکامی ہے ٗکارکن لاٹھیاں کھاتے رہے مگر عمران باہر نہیں آئے۔انہوں نے کہاکہ لاٹھیاں پیپلزپارٹی کے کارکن ہی کھاسکتے ہیں کیونکہ سیاست میں لیڈر ہمیشہ آگے ہوتے ہیں ، بے نظیر کبھی جیل کی زمین پر سوئی اور کبھی لیاقت باغ میں گولی کھاتے ملیں گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہاکہ عمران خان ہماری سیاست میں پورس کا وہ ہاتھی ہے جو اپنی ہی فوجوں کو کچل کر دشمن کی فتح کی راہ ہموار کرتا ہے، انہوں نے ہمیشہ نوازشریف کی سیاست کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں کو دھرنوں اور احتجاج میں استعمال کرتے ہیں اور اس بار انہیں کے پی کے سے حسب توقع مدد نہیں ملی، عمران خان نے فیس سیونگ کیلئے سپریم کورٹ کا سہارا لیا اور اگر وہ پہلے ہی روز سپریم کورٹ کے اقدام پہ نکلتے تو اچھا ہوتا۔اپوزیشن لیڈر نے نصرت بھٹو اور بی بی شہید کی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم سے بلاول بھٹو زر داری کے مطالبات ماننے کا مطالبہ کیا ۔سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن کی مایوسی خطرناک ہوتی ہے ٗ دھرنے کیلئے چندہ دینے والے پیسے واپس مانگ رہے ہیں ،عمران خان کی بات اب کوئی نہیں سنے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…