اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے (آج)جمعرات کو سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے موقع پر عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پانامہ لیکس کی سپریم کورٹ میں سماعت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پانامہ لیکس کی سماعت کے موقع پر ناصرف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ وہ ہر سماعت پر عدالت جائیں گے۔