ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ حادثہ کے ذمہ دار کون؟دو اہم ناموں کیخلاف مقدمہ درج

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گڈانی بریکنگ شپ یارڈ حادثے کا مقدمہ جہاز کے مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔گزشتہ روز گڈانی بریکنگ شپ یارڈ میں جہاز میں آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ ناکارہ جہاز کے مالک عبدالغفور ، کٹائی کرانے والے فاروق اور جلال نامی ٹھیکیدار اور مینجر حسیب کے خلاف درج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدمہ گڈانی تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں لاپرواہی اور غفلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔دوسری جانب کٹائی کرنے والے مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ کام کرنے والے بہت سے محنت کش تاحال لاپتہ ہیں اورحادثے کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔یاد رہے گزشتہ روز گڈانی بریکنگ شپ یارڈ میں جہاز کے آئل ٹینک میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی تھی جب مزدو ر اس کی صفائی کر رہے تھے ۔ آگ لگنے کے بعد دھماکے سے جہاز کا ڈیک اڑنے سے زیادہ ہلاکتیں اور زخمی سامنے آئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…