منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں کہ اس تصویر میں دو سیاستدان کون ہیں ؟

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (احمد ارسلان)سیاست بھی بڑی عجیب و غریب شے ہے ۔ کب دوستی دشمنی میں بدل جائے اور کب دشمنی دوستی میں، کچھ پتہ نہیں لگتا ۔2نومبر اسلام آباد لاک ڈائون کی کال پر عمران کے جیالے اسلام آباد امڈے چلے آئے ۔ بنی گالہ پہنچنے کی کوحتی المقدور کوششیں جاری رہیں یہاں تک وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اپنی مقررہ وقت پر جائے وزارت سے اٹھے اور جیالوں کا قافلہ لے کر اسلام آباد کے راستے ہو لئے ۔قافلے کی راہ میں پہلی بڑی اور آخری رکاوٹ بھی برہان انٹر چینج پر اٹک پل تھا جہاں ایک طرح سے وفاق اور کے پی کے حکومت ایک دوسرے کیخلاف مورچہ زن ہو گئیں ۔لمحہ بہ لمحہ ہر تمام صورتحال کو عوام کے سامنے لانے والے میڈیا چینلز کے مطابق ایک طرف سے شیلنگ ہوئی تو دوسری طرف سے پتھروں کی بارش اور شاید یہی وہ لمحہ تھا جب سالوں پرانی دوستی کا اختتام ہوا۔ یہ دوستی تھی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی ۔ اس دوستی کا علم شاید پاکستان کی بیشتر عوام کو نہ ہو تاہم لاہور سے لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت یوسف صلاح الدین نے اپنے فیس بک پیج پر ایک نایاب تصویر شیئر کی جس میں آج کے سخت سیاسی حریف ، بہترین دوستوں کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔یوسف صلاح الدین نے اپنی پوسٹ میں جو تصویر شیئر کی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی شادی کی ہے، اس موقع پر پرویز خٹک کی بائیں جانب موجودہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی موجود ہیں۔آج بے شک دونوں شخصیات کے درمیان کے درمیان بے پناہ سیاسی مخالفت نظر آتی ہے مگر شادی کی پر مسرت تقریب کی گروپ فوٹو واضح طور پر یہ بتا رہی ہے کہ پرویز خٹک اور چوہدری نثار میں کبھی بہترین دوستی ہوا کرتی تھی۔
تو یہ سیاست واقعی بڑی عجیب و غریب شے ہے ۔ کب دوستی دشمنی میں بدل جائے اور کب دشمنی دوستی میں ،کچھ پتہ نہیں لگتا ۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…