اسلام آباد(ایکسکلوژورپورٹ) نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ تفصیل کیمطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ عمران خان نے ایک چیز ڈیلیور کرنی تھی وہ کر دی۔ عمران خان نے ایک حد تک اچیو کرنا تھا وہ کر لیا ہے۔ اب جو خامیاں ہیں وہ ہمارے سیاسی نظام کی ہیں۔ یہاں کے سیاسی نظام میں باقاعدہ فسطائیت کی بو آتی ہے۔ سینئر تجزیہ نگار آفتاب اقبال نے کہا کہ یہ خود ساختہ جمہوری نظام ہے اور میں اسے ہمیشہ جمہوریت کی پیروڈی کہتا ہوں۔ عمران خان جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ فی الحال بہت چھوٹا لگ رہا ہے ، لیکن عمران خان وہ رول خوش اسلوبی سے پورا کر رہے ہیں اور یہ کردار عمران خان سے ادا کروایا جا رہا ہے۔ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان صر کام خراب کرنے والا ہے۔ جبکہ ایسی بات نہیں، اگر عمران خان صاحب تھوڑا سا صبر، قوت اور سمجھداری سے سیاست کریں گے تو بہت کچھ کر جائیں گے۔ سینئر تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا کہ میں آنے والے دنوں میں سیاسی طور پر بہت توڑ پھوڑ ہوتی دیکھ رہا ہوں ۔ اس میں عمران خان بہت طاقتور اور شاندار کردار ادا کریں گے۔ آفتاب اقبال نے کہا کہ جماعت اسلامی اور (ق) لیگ بہت اہم کردار ادا کرنے والی ہیں۔ آفتاب اقبال نے کہا کہ اگر حالات اسی سمت گئے جہاں جاتے نظر آ رہے ہیں تو بہت کچھ ہو جائے گا۔