اسلام آباد ( آئی این پی )عمران خان بنی گالا سے نکل پڑے،پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی پریڈ گراؤنڈ پر جلسے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کی کامیابی پر تمام کارکنان (آج) پریڈ گراؤنڈ پہنچیں اور جشن منائیں ، ظالموں کا سورج غروب ہو رہاہے ، پرویز خٹک دیگر رہنماؤں کے ساتھ 10 گھنٹے آنسو گیس برداشت کرتے رہے ان کو خراج تحسین پیش کریں گے ۔ وہ منگل کو پریڈ گراؤنڈ پر جلسے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمارا احتجاج کامیاب کیا اور ہمیں بہت بڑی کامیابی دی ہے۔ جب عوام حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکلتے ہیں تو ضرور کوئی مثبت نتیجہ سامنے آتا ہے ۔ ہم جو انقلاب لانا چاہتے تھے اس کی شروعات ہو گئی ہے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ چند روز میں معلوم ہو جائے گا کہ ہماری کتنی بڑی جیت ہوئی ہے ۔ اب ظالموں کا سورج غروب ہونے والا ہے اور پاکستان میں ایک نئی صبح طلوع ہورہی ہے ۔ کل کے جلسے میں شرکت کے لئے پوری پاکستان کے عوام کو دعوت دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ شیلنگ برداشت کرنے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ احتجاج کی کامیابی پر تمام کارکنان (کل) جشن منانے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد پہنچیں ۔ پرویز خٹک و دیگر رہنما نے (کل )10 گھنٹے تک پولیس کی جانب سے فائر ہونے والی آنسو گیس برداشت کی ان کو خراج تحسین پیش کریں گے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































