منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اختلافات شدت اختیارکرگئے،دو بڑے اتحادیوں کی تحریک انصاف سے راہیں جدا ہوگئیں،حتمی اعلان

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) قربت کے بجائے دوریاں پیدا ، پاکستان تحریک انصاف کے (آج) بدھ کو پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے یوم تشکرکے جلسے میں پاکستان مسلم لیگ (ق)اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن شرکت نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی جانب سے (آج) اسلام آباد میں دھرنا دینے کی بجائے یوم تشکر منانے کیلئے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے اعلان سے قبل اتحادی پاکستان مسلم لیگ (ق)اور پاکستان عوامی تحریک کو اعتماد میں نہ

لینے سے دونوں جماعتوں نے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دھر نہ نہ دینے کے اعلان سے پہلے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا،مسلم لیگ (ق) کے ذرائع کے مطابق پارٹی کی سنیئر قیادت نے کارکنوں کو (آج)تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے میں شرکت کر نے سے روک دیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکڑ طاہرالقادری نے پارٹی کے سیکر ٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارکنوں کو ہدایت کریں کو وہ پاکستان تحریک انصاف کے پروگرام میں شرکت نہ کریں۔

ڈاکٹرطاہر القادری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کا دھرنا ہوتا تو اس میں لازمی شرکت کرتے مگر تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کرینگے ۔تحر یک انصاف کی دھر نہ اتحادی (ق) لیگ ‘عوامی تحر یک ‘مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کا دھر نہ موخر کر نے پر عدم مشاورت پر شدید اظہار ناراضگی ‘آئندہ تحر یک انصاف سے کسی قسم کے رابطوں سے بھی گر یزکر نے کو تر جیح دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سمیت تحر یک انصاف کے کسی مر کزی وصوبائی عہدیدار نے (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ‘چوہدری پرویزالٰہی ‘عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری اور خرم نواز گنڈا پور اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد ضا قادری اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت سے احتجاجی دھر نے کو موخر کر نے کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی جسکی وجہ سے مذکورہ اپوزیشن جماعتوں نے تحر یک انصاف کے رویہ پر شدید ناراضگی کا اظہا ر کیا ہے اور اس حوالے سے تحر یک انصاف کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…