ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

دھرنے سے پہلے پلی بارگئین ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈورملاقاتیں،پیپلزپارٹی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈرو ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا ٗخوشی ہے دونوں پارٹیوں کے مذاکرات کامیاب رہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پلی بارگیننگ نے دہرنے کو دہرا رہنے دیا اور تشکر میں تبدیل کیا ٗبہت پہلے کہہ چکا تھا کہ پی ٹی آئی اور
حکومت کے رابطے اور بیک چینل ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور دھرنے سے پہلے پلی بارگئین کامیاب ہوگا۔ رحمن ملک نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں نے لاعلمی میں میرے بیان کی تردید کر دی تھی حالانکہ بیک ڈور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا اور تفصیلات موجود ہیں۔رحمن ملک نے کہاکہ شاید بیک ڈور پلی بارگئینگ کو کچھ لیڈروں سے مخفی رکھا گیا تھا۔سیاست میں ڈائیلاگ اور مفاہمت کے دروازے کھلے رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ خوشی ہے کہ دونوں پارٹیوں کے مذاکرات کامیاب رہے۔رحمن ملک نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں پی پی پی کا کردار بہت اچھا اور مثالی رہا انہوںے کہاکہ حکومت بلاول بھٹو زرداری کے 4 نکات کو فوری نافذالعمل کر دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…