اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے انتظامیہ کو تمام راستے کھولنے کی ہدایت کر دی ۔میڈیارپو رٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں اظہار تشکر کیلئے جلسے کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے انتظامیہ کو ہدایت کر دی ہے کہ ملک بھر میں وہ تمام شاہراہیں اور راستے جن کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے انہیں فی الفور کھولنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ
وفاقی حکومت کی ہدایت کے بعد متعلقہ انتظامیہ نے ملک بھر سے کنٹینر ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے دو نومبر کو اسلام آبا دبند کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جس کے بعد آج انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس کی سماعت کے بعد کل کا دھرنا ملتوی کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ میں اظہار تشکر کے طورپر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب وفاقی حکومت نے بھی پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روکنے کیلئے لگائے گئے کنٹینر ہٹانے کا حکم دیدیا ہے۔