منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’کپتان ‘‘پر سوشل میڈیا کے ذریعے گولہ باری،’’کھلاڑیوں ‘‘نے بڑامطالبہ کردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعمران خان نے دھرنے کا فیصلہ کیا تبدیل کیا کہ ’’کپتان ‘‘پراپنے ہی کھلاڑی برس بڑے اوراپنے قائد کے اس فیصلے کوخوب اڑے ہاتھوں لیا۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹوں پرخوب عمران خان پرتنقید کی اوراپنے کمنٹس میں کہاکہ نو یوٹرن، آخری حد تک جائیں گے اورآخری حد تک جانے کا اعلان کیا ہے لیکن ایک بار پھر ٹرننگ پوائنٹ آنے سے پہلے ہی کپتان نے یو ٹرن مار لیا، سوشل میڈیا پر سونامی آگیا، فیصلے کیخلاف کھلاڑی غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔کپتان کے کھلاڑیوں نے چوکے چھکے لگانے شروع کردئیے،
کوئی عمران خان کے فیصلے سے مایوس ہوا تو کوئی بالکل ہی نااُمید ہے، دل جلے کارکنوں نے ٹوئٹر پر پیغامات کی بارش کردی۔کسی نے کپتان کو یوٹرن خان کہا، اس فیصلے کو تحریک انصاف کی سیاسی خود کشی بھی قرار دیا گیا، ٹوئٹر پر عوام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی بے عزتی خود کروائی۔ایک نوجوان کا کہنا تھا پہلے میں عمران کا دفاع کرتا تھا لیکن اب لگ رہا ہے ایسا کرنے والے سب اندھے ہوگئے ہیں۔ کپتان کے کھلاڑیوں کا ماننا تھا کہ اب نہیں تو کبھی نہیں، اسی لئے پی ٹی آئی کو ہی گڈبائے کہہ دیا۔ایک ٹائیگریس نے تو سوال بھی کر ڈالا کہ یوم تشکر کس بات کا شہادتوں کا تشدد کا یا محاصرے کا؟۔ اور یہی نہیں کپتان کا فیصلہ درست ہے یا غلط پولنگ بھی شروع ہوگئی۔ابھی تک عمران خان کے اس فیصلے پرتحریک انصاف کے سپورٹرزاوران کے ہمدردوں نے خوب تنقید کی ہے اورفیصلہ تبدیل کرنے کامطالبہ بھی کیاہے ۔
twitter

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…