اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔فورکاسٹنگ آفیسرکے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
جبکہ دوسری جانب تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی:دریا:سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد82000کیوسک اور اخراج :105000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 18000کیوسک اور اخراج 18000کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد15600کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 30300 کیوسک اور اخراج8000کیوسک۔بیراج :جناح: آمد125200کیوسک اور اخراج 117200کیوسک،چشمہ: آمد119400کیوسک اوراخراج 110000 کیوسک، تونسہ:آمد102200 کیوسک اور اخراج86300کیوسک، پنجند: آمد16000کیوسک اور اخراجNil، گدو: آمد 120600 کیوسک اور اخراج 95800کیوسک، سکھر: آمد90600 کیوسک اور اخراج 37800 کیوسک، کوٹری:آمد29900کیوسک اور اخراج 1600کیوسک۔ریزروائرز : تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1517.92فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ4.577ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1219.55فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.700ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.200 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔
موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
1
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں