جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

ابھی تو ایک قربانی ہوئی ہے اور دو کا انتظار ہے، آستین کے سانپ وزیر اعظم نہیں بن سکتے،اہم وزیرنے نوازشریف کامتبادل بتادیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سند ھ کے صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے نومبر کے ابتدائی دو دنوں کو سیاسی اعتبار سے انتہائی اہم قرار دے دیا ہے، پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کے بڑی عید میں تین دن تک قربانی ہوتی ہے ابھی تو ایک قربانی ہوئی ہے اور دو کا انتظار ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں صوبائی وزیر منظور حسین وسان سے چینی وفد اور شادی ہال ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے منظور حسین وسسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ خواب قربانی کا ہی دیکھا تھا اب دو قربانیوں کا انتظار ہے۔منظور حسین وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی دو نومبر کے دھرنے میں شرکت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار وزیر اعظم نہیں ہو سکتے احسن اقبال جانے والے وزیر اعظم کو ریپلیس کرسکتے ہیں لیکن آستین کے سانپ وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے مزید کہا کے ڈان لیکس سے جان چھڑانا آسان ہے وزیر اعظم کو ڈان لیکس پر فیصلہ نہیں کرنا تھا لیکن قربانی تو دینی تھی وہ انہوں نے دے دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے خواب پہلے بھی سچ ثابت ہوئے ہیں اوراب اس خواب کی تابیرسامنے آجائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…