منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

صدقہ ہوگیابڑی قربانی ۔پانچ بندے۔! شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پرویز رشید کی صورت میں صدقہ دیا ہے ابھی بڑی قربانی باقی ہے ۔ ویڈیو پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی اور نہیں بلکہ خود حکمران نظام کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ بھئی اگر چوری نہیں کی تو پھر تلاشی دینے میں کیا حرج ہے ۔

لیکن حکمران خاندان کی مزاحمت سے ثابت ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ دال کی پوری ہانڈی کالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پرویز رشید کا صدقہ دیا ہے انہیں بڑی قربانی دینا ہو گی ، عدم اعتماد ہو یا استعفیٰ حکمرانوں کا جلد صفایا ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے راز فاش کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے اور اس میں ایک نہیں پانچ لوگ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دو نومبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا ، قوم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ باہر نکلے اور کرپشن کے ناسور کو دفن کر کے اس پر اپنے ہاتھوں سے مٹی ڈالے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…