اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں اس وقت دہشت گردی عروج پر ہے ۔ اور اب پنجاب میں خطرناک اسلحہ، نان کسٹمز گاڑیاں پنجاب لانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی رپورٹ سپیشل برانچ نے پیش کی لیکن ڈی سی او نے 4 تک رپورٹ نہ لی۔ رپورٹ کے مطابق خطرناک اسلحہ کی سمگلنگ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھائی ، گورنر کا بیٹا اور ایم این اے کی سرپرستی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این اے کی سرپرستی میں چلنے والا گروہ اسلحہ ،منشیات، نان کسٹم گاڑیوں کی پنجاب سمگلنگ کرتا ہے۔ گروہ سندھ، بہاولپور سے اغوا شدہ افراد کے تبادلے اور ملک کے مختلف علاقوں سے اغوا کی گئی عورتوں کی خرید و فروخت اور ان کے ساتھ زیادتی کے علاوہ ڈکیتی اور چوری شدہ موٹرسائیکل ،گاڑیاں بلوچستان منتقل کرنے میں مدد دینے اور سپیئر پارٹس وغیرہ کی سمگلنگ جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔
پنجاب میں انتہائی خطرناک اسلحہ لائے جانے کا انکشاف ۔۔۔ کون سی اہم ترین سیا سی شخصیات ملوث نکلیں ؟ تہلکہ خیز خبر آگئی
26
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں