منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب اگر کسی ایم پی اے یا وزیر کے بیٹے کی شادی بھی ہوگی تو ۔۔۔۔! حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ شادی ہالز اور فائیواسٹار ہوٹلز کے بند ہونے کا وقت ایک ہی ہوگا، یکم نومبر سے شادی ہالز دس بجے رات بند ہونگے ہم خود بھی اس فیصلہ پر عمل کریں گے اگر کسی ایم پی اے یا وزیر کے بیٹے کی شادی بھی ہوگی تو ان تمام کو قانون پر عمل درآمد کرنا ہوگا قانون سب کہ لئے برابر ہے جو عمل نہیں کریگا وہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے سندھ سیکریٹریٹ میں شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفدسے ملاقات کہ بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔منظور حسین وسان نے کہا کے شادی ہالز ایسوسی ا یشن والوں کے بھی کچھ تحفظات ہیں وہ وزیراعلی سندھ تک پہنچاؤں گا شادی ہالز والوں نے بھی ہر شادی ہال میں ون ڈش ہونے والی بات کو بھی سراہا ہے اور حکومت سے بھی مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جو کہتے ہیں کہ تبدیلی نہیں آئیگی میں ان کو کہتا ہوں کہ تبدیلی آرہی ہے پرانا وقت ختم ہوگیا ہے نیا وقت شروع ہورہا ہے سویرے اٹھو اور سویرے سوجاؤ کراچی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اب حالات پہلے سے بہتر ہوگئے ہیں قانون سب کے لیے ہے۔ منظور حسین وسان نے پیشنگوئی کی کہ اسلام آباد میں نومبر کا پہلا ہفتہ خراب دیکھ رہا ہوں،کچھ بھی ہوسکتاہے عمران خان سے کوئی اور طاقت آکر ملی تو دہرنا کامیاب ہوگا اگر نہ ملی تو پھر کچھ نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید ایک سوال کہ جواب میں کہا کے گورنر سندھ بہت ہی ٹھنڈے مزاج کے آدمی ہیں جس منصب پر وہ بیٹھے ہیں ان کو جواب نہیں دینا چاہیے تھا متحدہ کے تمام دھڑوں کہ درمیاں پکنے والی کھچڑی کا فائدہ کوئی اور اٹھا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…