اسلام آباد (آئی این پی )عوام تیاری کر لیں, محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کردی ، شہروں کے نام جاری ,پاکستان میں سردی لہر نے شدت اختیار کرنا شروع کر دی ہے ۔ موسم خشک اور سرد ہونے کی وجہ سے کئی بیماریوں نے سر اٹھا یا ہو اہے، محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں قلات، کالام01، سکردو02، گلگت، استور03، دیر04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔