اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے۔ پاکستانی و عالمی اور نجی کمپنیاں سندھ میں موجود کوئلے کے ذخائر سے فائدہ اٹھائیں اور توانائی میں اضافہ کریں۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے پیر کے روز اسلام آباد میں توانائی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی سرمایہ کاری فورم میں شرکت کرنیوالے عالمی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور پاکستان میں توانائی کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاروں کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول موجود ہے ملک بھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں خصوصاً سندھ میں۔ پاکستان اور عالمی سرمایہ کار سندھ میں موجود کوئلے کے ذخائر کو نکالیں اور کوئلے سے توانائی کی ضروریات پوری کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں