اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران کو یونیورسٹی کی مار بھول گئی ہے ۔۔۔ اب حالات پھر وہی ہیں کہ ۔۔۔! وفاقی وزیر نے یہ کیا بیان دے دیا ؟

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد ( آئی این پی) وزیر مملکت بجلی و پا نی عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ جس طرح2007میں عمران خان کو پنجاب یو نیورسٹی میں مار پڑی تھی، اب پھر اسی قسم کا پروگرام بن رہا ہے، پا نا مہ لیک کا مسئلہ پا کستان کی اعلیٰ عدالت میں چلا گیا ہے اس کے با وجود عمران خان اسلام آباد میں دا خل ہو کر خود خون خرا بہ کروا نا چا ہتا ہے، اس کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں وہ خود اپنے آپ پر حملے کروا ئے گا، یہ سی پیک کے دشمن ہیں ،ملک کی ترقی میں رکا وٹیں کھڑی کر کے کس کے ایجنڈ ے پر کام کر رہے ہیں ،بھارتی سرکار مودی اور عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے، دو نوں پا کستان کے دشمن ہیں۔ وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شو کت خا نم ہسپتال کا حساب نہیں دیا۔ یہ پلاٹ اس کو میاں نواز شریف نے دیا تھا مگر یہ احسان فرا موش نکلا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خواجہ آصف کے سوا

لوں کا جواب نہیں دے سکا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے غریبوں کی ہمدردی میں آنسو بہا ئے مگر پا گل خان نے انکا بھی مذاق اڑا یا۔ اسے شرم آنی چا ہیے تھی ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی عدلیہ کا احترام کیا اور انکے فیصلے قبول کیے مگر پا گل خان نے اسلام آباد بند کر نے کی دھمکی دیکر اعلی عدلیہ کی تو ہین کی۔ اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہو نا چا ہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہما رے قا ئد نے ہمارے ہا تھ پا ؤں با ندھ رکھے ہیں ورنہ عمران خان اتنی لمبی زبان نہ کھو لتا 70۔ہزار سا لا نہ ٹیکس دینے وا لے کے بچے لندن کے اعلیٰ ترین سکو لوں میں کیسے پڑھ رہے ہیں۔ اس کا عمران خان کے پاس کو ئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنے بڑے گھر میں کیسے گزاراہ کر تا ہے۔ اخراجات کون دیتا ہے ۔‎

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…