پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں حساس اداروں کی شاندار کارروائی ، پنجاب سے بڑی تنظیم کا مکمل خاتمہ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی فورس نے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب سے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا گیا ہے ،صوبے بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بہت سی کارروائیاں کی گئیں جس سے پنجاب میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں 71فیصد کمی آئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 107دہشت گرد ہلاک ،297گرفتار اور55دہشت گردوں کو جیل بھیجا گیا ہے۔مفصل کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 125عہدیداروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔حساس اداروں کے ساتھ سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کر کے 101کلو گرام دھماکہ خیز مواد ،پانچ خود کش جیکٹس ،35گرنیڈ ،2سو سے زائد ڈیٹو نیٹر ،15راکٹ لانچر اور 21کلاشنکوفیں برآمد کی ہیں۔سی ٹی ڈی حکام نے انکشاف کیا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 650کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان تنظیموں کی مالی امداد کرنے والے 123افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…