اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
دوسری طرف موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی الرجی کے مریضوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ اور سینکڑوں شہری الرجی کے امراض میں مبتلا ہو کرہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔ مختلف قسم کی الرجی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ رات کے اوقات میں موسم تبدیل ہونا شروع ہو چکا ہے۔ اور رات کے اوقات کار میں بعض علاقوں میں گرم بستروں کا استعمال بھی شروع ہو چکا ہے۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ماہرین نے عوام کو سرد موسم کی ابتداء میں احتیاط کرنے کی ہدایات کی ہے۔رات میں خشک موسم ہونے سے اور بد پرہیزی سے گلہ خراب ہونے کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ رات کے اوقات کار میں آئسکریم مشروبات کے استعمال کو ماہرین صحت نے خطرناک قرار دیاہے ۔
عوام تیاری کر لیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی، شہروں کے نام جاری
22
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں