اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد گرین چارٹر پر دستخط کر کے سرسبز و شاداب اور خوبصورت شہر اسلام آباد کو ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں شامل کر دیا۔جمعہ کو پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت چارٹر پر دستخط کے بعد اسلام آباد گرین سٹی ایکشن پلان کا آغاز کیا گیا۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن گرین پاکستان و موسمیاتی تبدیلی رضوان محبوب اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے نے وفاقی وزیر مو سمیاتی تبدیلی زاہد حامد کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔ اس ایکشن پلان کی بنیاد اقوام متحدہ کے شہری ماحولیات کے معاہدے کے تحت رکھی گئی ہے جس کا مقصد قابل تجدید توانائی، توانائی کی صلاحیت اور موسمیاتی تبدیلی سمیت تجویز کردہ 21 اقدامات کو نافذ العمل کرنا ہے ۔ اسلام آباد پاکستان کا پہلا شہر ہے جو اس چارٹر میں شامل ہو گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 7 سال کے عرصہ میں شہر کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے توانائی کے مناسب لوڈ کے انتظامات، توانائی کی صلاحیت کو بڑھانے، کوڑا کرکٹ کو توانائی کی پیداوار کیلئے بروئے کار لاتے ہوئے ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے کہا کہ وزیراعظم کے گرین پاکستان وژن پر عمل کرتے ہوئے گرین چارٹر پر عمل کرنے والا دنیا کا صف اول کا شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس نیک مقصد کیلئے آج ہم یہاں جمع ہیں یہ باعث مسرت اور اطمینان ہے کیونکہ میں اس خواب کو تعبیر دینے جا رہا ہوں جو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد شہری ترقی میں دنیا میں مثال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا وژن ہے کہ قوم کو ماحولیاتی اعتبار سے تحفظ اور پائیدار مستقبل دیا جائے اور گرین پاکستان پروگرام کا آغاز اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، تاجر، وکلاء منتخب بلدیاتی نمائندوں اور سرکاری اور نجی شعبہ سے وابستہ تمام اداروں اور معاشرے کے ہر مکتبہ فکر کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ مختصر سے عرصہ میں دنیا میں ترقی یافتہ شہروں کے ہم پلہ کھڑے ہو سکیں اور گرین پاکستان سٹی چارٹر اس ضمن میں سنگ میل ہو گا۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے گرین پاکستان پروگرام رضوان محبوب نے مئیر اسلام آباد کو گرین چارٹر کے آغاز پر مبارکباد دی اور کہا کہ گڈ گورننس کے بعد گرین گورننس کا آغاز وزیراعظم محمد نوازشریف کا وژن ہے اور اسلام آباد نے پہلا قدم اٹھا کر اس وژن کی تکمیل کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے انتخابات اس جانب بڑا قدم ہے۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے اسلام آباد کے منتخب نمائندوں کو مبارکباد دی جنہوں نے گرین چارٹر پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اقدامات ہماری اولین ذمہ داری ہے تاکہ ہم اپنے مستقبل کو ماحولیاتی اعتبار سے محفوظ بنا کر عالمی کوششوں کا حصہ بن سکیں اور قوم کو پائیدار ماحول مہیا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت گرین پاکستان چارٹر کو پاکستان کے تمام شہروں میں متعارف کرانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گی ۔ وفاقی وزیر نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو گرین سٹی اسلام آباد کے پلان آف ایکشن پر عملدرآمد کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
پاکستان کا پہلا شہر دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں شامل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام



















































