اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان سپرمشاق طیاروں کی فروخت کے معاہدے پردستخط ہوگئے۔ معاہدے کے تحت نائیجیریا پاکستان سے دس طیارے خریدے گا۔سپرمشاق طیاروں کی فروخت کے معاہدہ کی تقریب نائیجیریا کے داراحکومت ابوجا میں ہوئی۔ جہاں چیئرمین پی اے سی کامرہ ایئرمارشل ارشد ملک اور نائیجیریا کے ایئروائس مارشل نے معاہدے پردستخط کئے۔ معاہدہ کے مطابق پاکستان نائیجیریا کو دس سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان نائیجیریا کی فضائیہ کو آپریشنل ٹریننگ اور ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کرے گا۔