اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نجی چینل کی خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ !کس نے نوٹس لے لیا بڑی خبر آگئی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیرِ اعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے محکمہ ترقی نسواں ارم خالد نے نجی نیوز چینل کی اینکر کو ایف سی اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اینکر صائمہ کنول سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور متعلقہ اداروں کوواقعہ کی مکمل کاروائی کے بعد رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیاہے- ارم خالد نے کہا کہ معاملہ کتنا ہی سنگین کیوں نا ہو کسی کو بھی عورت پر تشدد کی اجازت نہیں ۔مکمل تحقیق کے بعد ہی معاملہ کی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے- ارم خالد نے محکمہ ترقی نسواں سندھ کی جانب سے اینکر صایمہ کنول کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروای۔
یاد رہے کہ اس سے قبل خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے پر لیاقت آباد نادرا آفس کے سکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نادرا عملے اور سکیورٹی گارڈ نے لیاقت آباد نادرا آفس میں کوریج کے دوران نجی چینل کی خاتون صحافی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ سکیورٹی گارڈ نے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی ۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد نمبر 4میں واقع نادرا آفس میں گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر جب شہریوں سے نادرا آفس میں درپیش مسائل معلوم کررہی تھیں تو وہاں موجود سکیورٹی گارڈ نے ان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے دیتے ہوئے ہراساں کرنے کی کوشش کی ۔پولیس حکام نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ نادرا آفس کے گارڈ سید حسن عباس کے خلاف تھانہ گلبہار میں درج کرلیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…