اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرزکی اورنگی ٹاؤن سیکٹرون اے میں کارروائی،اسلحہ کا ذخیرہ برآمد،اسلحہ دکان کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیاتھا۔ترجمان رینجرزکے مطابق مصدقہ اطلاعات پر ایم کیو ایم کے اورنگی ٹائون سیکٹر آفس کے برابر واقع دکان میںکارروائی کی گئی اوربھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ۔اسلحہ میں 3ایس ایم جی،7رائفلیں،30بوررائفل،رپیٹرپستول اور آرپی جی راکٹ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی سے ہی انتہائی بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد ہوا تھا پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ فوج ان کی فارنزک کر سکے، واضح رہے کہ سندھ پولیس کے پاس خطرناک اور بڑے اسلحے کی فارنزک کی سہولت نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں عزیزآباد کے علاقے سے برآمد ہونے والا اسلحہ پاک فوج کے سینٹرل آرڈیننس ڈپو منتقل کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ ڈی آئی جی ویسٹ کے آفس سے پولیس کے2ٹرکوں اور5 موبائلوں کےذریعےمنتقل کیا گیا ۔ذرائع کےمطابق سندھ پولیس کے پاس صرف چھوٹے ہتھیاروں کے فارنزک کی سہولت ہے،جی تھری،اینٹی ایئرکرافٹ گن اورایل ایم جی کی فارنزک نہیں
کرسکتی اس لئے ہتھیاروں کی ناصرف فارنزک پاک فوج سے کرائی جائےگی ۔پولیس ذرائع بتاتےہیں کہ ڈی آئی جی ویسٹ کے دفتر میں اسلحہ محفوظ نہیں، اس لئے اسے پاک فوج کے حوالے کیا جائے گا۔عزیز آباد کے ایک مکان گھر سے زیر زمین پانی کے ٹینک سے برآمد ہونےوالے اسلحے میں اینٹی ٹینک مائن،اینٹی ائیرکراف گن، ایل ایم جی، ایس ایم جی، کلاشنکوف، راکٹ، راکٹ لانچر، بزوکا، جی تھری رائفل کے ساتھ چھوٹے بڑے راکٹ، دیگر ہتھیار اور گولیاں شامل ہیں۔