یہ وفاقی وزیر اتنا ’’بے شرم اور بے غیرت‘‘آدمی ہے!! عمران خان نے کسے کہا؟ بیان پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

20  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج پہلا قدم سپریم کورٹ نے بادشا کو قانون کے نیچے لانے کے لئے اٹھایا ہے‘ میگنا کارٹا میں بادشاہ کو قانون کے تابع بنایا گیا ‘ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس بھیج کر طلب کیا ، اس پر میں خوش ہوں‘ تمام تفتیشی اور تحقیقاتی اداروں کو پانامہ پیپرز سکینڈل پر حرکت میں آنا چاہئے۔ جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بادشاہ کو قانون کے نیچے لے آنے کے لئے آج پہلا قدم اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میگنا کارٹا میں بادشاہ کو قانون کے تابع بنایا گیا۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو طلب کیا اور نوٹس جاری کردیا۔اس بات پر خوش ہوں۔ جب یہ کیس شروع ہوگا تو وہ چیزیں سامنے آئیں گی جو چھپائی گئی ہیں۔ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو سیاسی جماعتوں کا احتجاج کرنا بنیادی حق ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کو خود کو اصولاً پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنا چاہئے تھا لیکن صرف پیشکش کی۔ نیب‘ ایف بی آر سارے اداروں کو پانامہ لیکس پر سرگرم ہونا چاہئے تھا اور تمام تفتیشی اور تحقیقاتی اداروں کو پانامہ پیپرز سکینڈل پر حرکت میں آنا چاہئے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستیں سنے۔ جو پیسہ بناتا ہے وہ دھاندلی کرکے الیکشن میں آتا ہے ادارے کمزور ہونے سے کرپشن زیادہ اور مضبوط ہونے سے کم ہوتی ہے۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف اتنا بے شرم اور بے غیرت آدمی ہے جو شوکت خانم پر حملہ کرتا ہے۔ ہسپتالوں پر تو جنگ میں بھی حملہ نہیں کیا جاتا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…