اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

چینی زبان سیکھنا ہے تو تیارہوجائیں،حکومت نے خوشخبری سنادی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی( ٹیوٹا) ایک سال کے دوران15ہزار نوجوانوں کو چینی زبان کورس سیکھائے گی، لوگوں کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چینی زبان کورس کو صوبہ کے دیگر شہروں میں آئندہ ماہ شروع کیا جا رہاہے جن میں گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال،ٹیکسلا، سرگودھا، لیہ، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان اورڈی جی خان شامل ہیں جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، راوالپنڈی میں پہلے سے ہی کلاسز کامیابی سے جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار چےئرپرسن ٹیوٹاعرفان قیصر شیخ نے چینی زبان کورس کی کلاسز کے حوالے سے جائزہ کاراجلاس میں کیا ۔چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، اخترعباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، حامد غنی انجم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو چینی زبان میں مہارت رکھنے والے پاکستانی نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے۔ ٹیوٹا نے اس مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے چینی زبان کی کلاسز کا دائرہ کار 18شہروں تک پھیلا رہی ہے ۔ ان شہروں میں کامیاب آغاز کے بعد اگلے مرحلے میں صوبہ بھر کے دیگر شہروں میں بھی شروع کیا جائے گاکیونکہ دیگرشہروں میں بھی چینی زبان کورس کے آغاز کیلئے ٹیوٹا سیکرٹریٹ سے نوجوان رابطہ کر رہے ہیں۔ چینی زبان میں مہارت پاکستان میں چینی کمپنیوں اور چین میں نوکریوں کے مواقع حاصل کرنے والے ان نوجوانوں کے لئے مدد گار ثابت ہوگی ۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ چینی زبان پر عبور حاصل کرنے پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اس کورس میں داخلے کیلئے اہلیت میٹرک ہے ۔لینگویج کورسزکو شروع کرنے کا مقصد چینی مارکیٹ میں پاکستان کی تربیت یافتہ ہنر مند افرادی قوت کو قابل اور زیادہ مقبول بنانا ہے ۔چین کا پاکستان کے ساتھ معاشی اور اقتصادی تعاون عوام کیلئے خوشحالی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…