اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کیلئے کس سے مدد طلب کی ہے ؟ وفاقی وزیر کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اس طرح کی اطلاعات ہیں کہ عمران خان غیر جمہوری سوچ رکھنے اور فتنہ فساد برپا کرنے کی طاقت رکھنے والی تنظیموں کے ذریعے اسلام آباد میں شر پھیلانا چاہتے ہیں ،حکومت نے اسلام آباد کو رواں دواں رکھنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ،اسلام آباد سیکرٹریٹ او رشاہراہوں کو بند کرنے والوں کیخلاف قانون راستہ بنائے گا ۔ ایکسپو سنٹر میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی عہدیداران کے انتخابات کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کے جو مطالبات ہیں ان کو حل کرنے کے پلیٹ فارم پاکستان میں موجود ہیں ۔وزیراعظم سے متعلق عمران خان کے مطالبات سے بھاگے نہیں۔ نوازشریف سپریم کورٹ اور قومی اداروں میں اپنی پوزیشن کلیئر کریں گے،عمران خان بھی دھرنوں کی بجائے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن تک رہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مایوسی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں غیر جمہوری سوچ رکھنے اور فتنہ و فساد برپا کرنے کی طاقت رکھنے والی تنظیموں کے کارکنوں تک رسائی حاصل کی ہے ۔ حالانکہ ان ان کارکنوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں لیکن انہیں اپنی پارٹی کے پرچم تھما پکڑا کر اسلام آباد لے جا کر شر پھیلانا چاہتے ہیں ۔ عمران خان نے قتل و غارت کی جوباتیں کی ہیں یہ اسی تناظر میں ہیں،وہ یلغار سے اورلشکری کشی سے پاکسان کی سیاست میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں حالانکہ جو ان کے مطالبے ہیں ان مطالبات کو حل کرنے کے پلیٹ فارم پاکستان میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کو رواں دواں رکھنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ،اسلام آباد سیکرٹریٹ ،شاہراہیں بند کرنے والوں کیخلاف قانون راستہ بنائے گا ۔ انہوں نے کہا کہجمہوریت پر شب خون نہیں ماراجائے گا، موجودہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی اور نوازشریف، شہبازشریف ترقیاتی کاموں کی بدولت اگلے انتخابات بھی جیتیں گے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…