اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حکومت کیخلاف احتجاج،پیپلزپارٹی کا اصل مسئلہ کیا ہے؟شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے احتجاج کے متعلق خورشید شاہ کی رائے ہماری حکمت عملی کے بارے میں انکی ناقص معلومات کا نتیجہ ہے ۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کے خیالات البتہ پانامہ پر انکی پارٹی پالیسی سے ہم آہنگ نہیں دکھائی دیتے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں فاصلہ بڑھایا جارہا ہے ۔پیپلز پارٹی کو طے کرنا ہوگا کہ وہ پانامہ ایشو کی تحقیقات چاہتی ہے یا وزیر اعظم کا دفاع ۔ تحریک انصاف نواز شریف کا احتساب چاہتی ہے اور اسکے لئے ہر قانونی آئینی اور سیاسی رستہ اپنانے کا فیصلہ کئے ہوئے ہے اور ہم آئین و قانون کے ایک ایک نکتے سے بخوبی واقف ہیں کسی ابہام کا امکان نہیں ۔ ۔خورشید شاہ صاحب کی جماعت اور قیادت سنگین قسم کی کنفیوژن میں مبتلا ہے ۔خورشید شاہ اعتزاز احسن اور دیگر چند شخصیات احتساب کی بات کرتے ہیں جبکہ زرداری صاحب وزیر اعظم سے قربت کے خواہاں ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں کہ پیپلز پارٹی اندرونی طور پر پیش آنے والے اس چیلنج سے بخوبی عہدہ برآ ہو سکے ۔اگروہ نواز شریف کے پلو سے جڑی رہی تو داستان تک نہ ہوگی داستانوں میں ۔انہوں نے کہا کہ 2نومبر کو اسلام آباد کا دامن عوام کے سمندر کے آگے انتہائی تنگ پڑجائیگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…