راولپنڈی (این این آئی)محکمہ چائلڈ پروٹیکشن نے بچوں کو نشہ دیکر بھیک منگوانے والا گروہ پکڑ لیا ۔اطلاعات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن کی ٹیم نے راولپنڈی میں چھاپے کے دوران بچوں کو منشیات کھلا کر بھیک منگوانے والی 2خواتین کوگرفتار کر کے دو بچوں کو بھی بازیاب کرالیا ۔ذرائع کے مطابق خواتین بچوں کو افیون سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کھلاکر بھیک منگواتی تھیں ٗ ایک محلول بنا کر بچوں کے جسم پر بھی لگایا جاتا تھا تاکہ وہ زخمی نظر آئیں تاہم آج کارروائی کے دوران اس گروہ کی 2خواتین کو حراست میں لیا گیا اور ان سے تفتیش جاری ہے تاکہ ٹھیکہ دار کو بھی پکڑا جا سکے ۔ذرائع کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے سوشل ویلفیئر اور پولیس کے تعاون سے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی ہیں تاکہ بچوں سے بھیک منگوانے والے افراد کو گرفتار کیا جا سکے ۔